Adobe Stock Contributor بن کر گھر بیٹھے پیسے کیسے کمائیں
Adobe Stock پر کس طرح کام کر کے پیسے کمائے جا سکتے ہیں؟
آج کل بہت سے لوگ گھر بیٹھے آمدنی کے ذرائع ڈھونڈ رہے ہیں۔ اگر آپ بھی فوٹوگرافی، گرافکس، اے آی تصاویر، ویکٹرز یا ویڈیوز میں دلچسپی رکھتے ہیں تو Adobe Stock ایک بہت اچھا پلیٹ فارم ہے جہاں آپ اپنی سکلز بیچ کر ماہانہ اچھی کمائی کر سکتے ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ ایڈوب سٹاک پر کامیابی راتوں رات نہیں ملتی۔ یہ صبر، مستقل مزاجی اور صحیح طریقے سے کام کرنے کا نتیجہ ہے۔ اس بلاگ میں آپ کو مکمل طور پر بتاؤں گا کہ
- کنٹری بیوٹر بننے کا پورا عمل کیا ہے
- AI تصاویر اور ویڈیوز کیسے بنائیں
- انہیں اپ سکیل کیسے کریں
- ٹائٹل اور ٹیگز کیسے لگائیں
- اپ لوڈ کیسے کریں
- approval کیسے ملتا ہے
- rejection کی وجوہات کیا ہیں
- کتنی آمدنی ہو سکتی ہے
- پیسے کیسے نکالیں۔
کیونکہ میں خود بھی اس سے آمدنی حاصل کر رہا ہوں تو سب تصاویر میں اپنے اکاونٹ کی لگا رہا ہوں۔
1. اکاونٹ بنانا
سب سے پہلے آپ کو پورٹل پر اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔
- Adobe ID سے لاگ ان کریں (اگر نہیں ہے تو بنا لیں)
- Contributor.adobe.com پر جائیں
- "Become a Contributor” پر کلک کریں
- اپنا پورا نام، ای میل، ملک اور فون نمبر درج کریں
- ایڈوب آپ سے ایک سادہ ٹیسٹ (تصاویر) مانگ سکتا ہے (عام طور پر 3-5 تصاویر)
نوٹ: اکاؤنٹ بنانے میں 1-3 دن لگ سکتے ہیں۔ جب آپ کا اکاؤنٹ approve ہو جائے تو آپ اپنا مواد اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
2. AI تصاویر اور ویڈیوز بنانا
AI تصاویر بنانے کا طریقہ:
اچھا پرامپٹ لکھیں۔ مثال کے طور پر
A young Pakistani woman working on laptop in modern cafe, natural light realistic, 8k
تصویر بنانے کے لیے آپ بہت سارے ٹولز استعمال کر سکتے ہیں جن میں:
- imagfx
- leonardo
- midjourney
یہ زیادہ مشہور ہیں۔آپ کی آسانی کے لیے اوپر دی گئی پرامپٹ کی ہی تصویر بنائی ہے۔
4K یا اس سے زیادہ ریزولوشن میں جنریٹ کریں
Videos بنانے کا طریقہ:
- Runway ML
- Kling AI
- Pika Labs
ان پلیٹ فارمز سے آپ ویڈیوز بنا سکتے ہیں۔
- 4K یا اس سے زیادہ کوالٹی رکھیں
- 5-15 سیکنڈ کے کلپ بنائیں
3. AI سے بنائی گئی تصاویر کوہائی سکیل کرنا
ایڈوب بہت سخت معیار رکھتا ہے۔
اب تصویر کی ریزولیوشن بڑھانے کے لیے مختلف ویب سائٹس ہیں
- upscayl
- picsart
- canva
اس کے علاوہ آپ Topaz Gigapixel AI یا Adobe Super Resolution استعمال کر سکتے ہیں
- کم از کم 4K ریزولوشن ہونا چاہیے
- شور بالکل نہیں ہونا چاہیے
- تصاویر شارپ ہونی چاہیے
4. Upload کرنا
تصاویر یا ویڈیوز کو اپنے ایڈوب اکاونٹ پر اپلوڈ کرنے کے لیے ڈیش بورڈ پر جائیں۔
Upload پر کلک کریں
فائلز منتخب کریں
Title، Description، Keywords، Categories دیں۔ یہ سب کیسے کرنا ہے وہ آگے بتایا گیا ہے۔
5. ٹائٹل اور ٹیگزلگانا
بہت سے لوگ اچھی تصاویر بناتے ہیں مگر ٹائٹل اور ٹیگز درست نہ لگانے کی وجہ سے ان کی تصاویر بہت کم سیل ہیں۔
1. ٹائٹل لگانا
ٹائٹل ہمیشہ 50 سے 60 ورڈز کے درمیان رکھیں۔ ٹائٹل ایسا ہونا چاہیے کہ دیکھنے والے کو پتا چل جائے کہ تصویر میں کیا ہے۔
مثال:
Young Pakistani woman working on laptop in modern cafe, natural light
اچھا ٹائٹل کیسا ہوتا ہے؟
- واضح ہو
- اہم چیزوں کا ذکر ہو مثلاً Pakistani woman, laptop, cafe, natural light
- بہت لمبا یا بہت چھوٹا نہ ہو
2. Keywords لگانا
ایڈوب سٹاک آپ کو 50 (کی ورڈز) تک لگانے کی اجازت دیتا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ پہلے 5 سے 7 سب سے زیادہ متعلقہ اور طاقتور ہوں۔
مثال کے طور پر:
Pakistani woman, working on laptop, modern cafe, natural lighting, young professional, coffee shop, remote work, Asian woman, casual outfit, daytime scene
ٹپ:
سب سے پہلے سب سے اہم ٹیگز لکھیں کیونکہ ایڈوب انہیں زیادہ اہمیت دیتا ہے۔
3. ٹیگز لگانا
ٹیگز بھی (کی ورڈز) کی طرح ہی اہم ہیں۔ یہاں آپ مخصوص اور متعلقہ ٹیگز استعمال کریں۔
مثال کے طور پر:
Pakistani woman, modern office, laptop work, natural light, remote worker, cafe interior, Asian professional, casual business, coffee shop, daytime lighting
یاد رکھنے والی بات:
ٹیگز جتنے زیادہ مخصوص ہوں گے، اتنی ہی بہتر نتائج ملیں گے۔
Submit for Review پر کلک کریں
6. Approval اور Rejection
ایڈوب کی ٹیم آپ کے تصاویر کو ریویو کرتی ہے۔ اس میں 8 ہفتوں کا ٹائم ہوتا ہے مطلب 2 ماہ کا۔ لیکن جلد ہی ریویو کر دیتے ہیں۔ اگر آپ کی دی گئی تصاویر قبول کرتے ہیں وہ تو آپ کے ڈیش بورڈ میں آ جاتی ہے۔
شروعات میں 30-50% تک چانس ہوتا ہے کہ آپ کی گئی تصاویر ایکسیپٹ کر لیں۔
ریجیکٹ ہونے کی وجوہات:
- کوالٹی
- artifacts
- copyrighted elements
- بہت عام تصاویر
7. آمدنی کتنی ہو سکتی ہے؟
حقیقت یہ ہے کہ شروع میں آمدنی بہت کم ہوتی ہے۔
پہلے 2-3 ماہ میں 500 سے 3000 روپے ماہانہ
اچھا پورٹ فولیو بننے کے بعد 10 ہزار سے 50 ہزار سے زیادہ روپے ماہانہ
ٹاپ کنٹری بیوٹرز لاکھ سے زیادہ ماہانہ بھی کماتے ہیں
8. پیسے کیسے نکالیں؟
کم سے کم 25 ڈالر آپ لے سکتے ہیں۔ ان پلیٹ فارمز سے آپ پیسے لے سکتے ہیں وہ یہ ہیں۔
- Paypal
- Payoneer
- Skrill
Payoneer پاکستان میں سب سے آسان ہے
گھر بیٹھے پیسے کمانے کے طریقوں پر ہم اور بھی بہت سے پلیٹ فارمز پر لکھ چکے ہیں۔ مزید طریقوں کے بارے میں جاننے کے لیے آپ ہمارا یہ بلاگ (گھر بیٹھے پیسے کمانے کے )ضرور پڑھیں۔