فیس بک سے پیسے کمانے کا طریقہ
فیس بک سے کمائی شروع کرنے کے لیے مکمل گائیڈ
آج کل ہر شخص گھر بیٹھے اضافی آمدنی کرنا چاہتا ہے۔ اور سب سے آسان اور سب کے پاس دستیاب ذریعہ ہے فیس بک۔ چاہے آپ طالب علم ہوں، نوکری کرتے ہوں، گھریلو خاتون ہوں یا کوئی اور کام کرتے ہوں، فیس بک سے پیسے کمانا ممکن ہے۔
بہت سے لوگ فیس بک استعمال تو کرتے ہیں، مگر پیسے کمانے کا صحیح طریقہ نہیں جانتے۔ آج اس بلاگ میں میں آپ کو آسان زبان میں بتاؤں گا کہ فیس بک سے پیسے کمانا کیسے شروع کیا جائے۔
1. فیس بک پیج بنانا اور اس سے کمائی کرنا
سب سے مقبول طریقہ ہے ایک اچھا فیس بک پیج بنانا۔ اگر آپ کوئی دلچسپ موضوع منتخب کر لیں جیسے آسان کھانے کی ترکیبیں، فیشن، موٹیویشن، صحت کے ٹوٹکے، بچوں کی تربیت یا اسلامی باتیں، تو آہستہ آہستہ لوگ آپ کے پیج کو پسند کرنے لگیں گے۔
پیج سے پیسے کمانے کے لیے تین اہم شرائط ہیں:
- دس ہزار سے زیادہ فالوورز ہوں
- ساٹھ دن میں کم از کم چھ لاکھ منٹ ویڈیوز دیکھی جائیں
- پیج پر ان سٹریم ایڈز کا آپشن فعال ہو جائے
ایک بار یہ شرائط پوری ہو جائیں تو آپ کی ویڈیوز پر لگنے والی ایڈز سے ماہانہ اچھی آمدنی ہو سکتی ہے۔
2. دوسروں کی چیزوں کو پروموٹ کرکے کمیشن لینا
آپ کو کوئی چیز خود خریدنے یا سٹور رکھنے کی ضرورت نہیں۔ آپ اچھی کمپنیوں کی چیزوں کا لنک شیئر کریں۔ جب کوئی آپ کے لنک سے خریداری کرے تو آپ کو کمیشن مل جاتا ہے۔
اس کام کے لیے آپ دراز، الماری، یا دیگر آن لائن سٹورز کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں۔ اچھی چیزوں کی ویڈیو یا پوسٹ بنا کر لنک شیئر کریں۔
3. فیس بک گروپس میں چیزیں بیچنا
اگر آپ کے پاس کوئی پروڈکٹ ہے تو فیس بک کے خرید و فروخت والے گروپس میں پوسٹ کر کے آپ اچھی سیل کر سکتے ہیں۔ شہر والے گروپس، خواتین والے گروپس یا مخصوص موضوع والے گروپس میں ایکٹیو رہیں۔
4. فیس بک شاپ بنانا
فیس بک پر آپ اپنا چھوٹا سا آن لائن سٹور بھی بنا سکتے ہیں۔ اپنی چیزوں کی تصاویر، قیمت اور تفصیل ڈال کر آپ براہ راست آرڈرز وصول کر سکتے ہیں۔
5. کمپنیوں کے ساتھ پروموشن کرنا
جب آپ کا پیج بڑا ہو جائے تو بڑی کمپنیاں خود آپ سے رابطہ کرتی ہیں۔ وہ آپ سے اپنی چیزوں کی مارکیٹینگ کرواتی ہیں اور اس کے بدلے میں اچھا پیسہ دیتی ہیں۔
فیس بک سے کمائی شروع کرنے کا آسان پلان
اگر آپ بالکل شروع کر رہے ہیں تو یہ طریقہ اپنائیں:
- اپنا موضوع منتخب کریں
وہ کام منتخب کریں جس میں آپ کو دلچسپی ہو اور آپ اس پر مسلسل کام کر سکیں۔
- ایک اچھا فیس بک پیج بنائیں
پیج کا نام سادہ اور یاد رہنے والا رکھیں۔ خوبصورت پروفائل اور کور فوٹو لگائیں۔
- روزانہ مواد شیئر کریں
ہر روز ایک یا دو پوسٹس اور ہفتے میں تین سے چار ریئلز ضرور بنائیں۔
- لوگوں سے جڑیں
دوسرے پیجز اور گروپس میں ایکٹیو رہیں۔ لوگوں کے سوالات کا جواب دیں۔
- پیج بڑھائیں اور کمائی شروع کریں
جب دس ہزار فالوورز ہو جائیں تو پیج کو مونیٹائز کرنے کی درخواست کریں۔
کامیاب ہونے کے لیے اہم باتیں
- روزانہ باقاعدگی سے پوسٹ کریں
- اچھی روشنی اور واضح آواز میں ویڈیوز بنائیں
- دوسروں کا مواد کاپی نہ کریں، اپنا اصل مواد بنائیں
- لوگوں کے ساتھ اچھا رویہ رکھیں
- صبر رکھیں، پہلے چند مہینے محنت زیادہ کرنی پڑتی ہے
فیس بک سے ممکنہ آمدنی
- شروع کے مہینوں میں پانچ ہزار سے پندرہ ہزار روپے ماہانہ تک فیس بک سے کمائی کی جا سکتی ہے۔
- چھ ماہ بعد بیس ہزار سے پچاس ہزار روپے تک بھی کمائی ہو سکتی ہے اگر اپ مسقل مزاجی سے کام کرتے رہیں
- ایک سال بعد اچھے پیج والے اسی ہزار سے دو لاکھ روپے تک ماہانہ کما سکتے ہیں
آخری بات
فیس بک سے پیسے کمانا کوئی راتوں رات امیر بننے کا طریقہ نہیں ہے۔ یہ محنت، لگن اور صبر کا کام ہے۔ اگر آپ آج سے باقاعدگی سے کام شروع کر دیں تو ان شاء اللہ کچھ مہینوں میں آپ کو اچھا نتیجہ نظر آنا شروع ہو جائے گا۔
ابھی سے شروع کریں۔ ایک موضوع منتخب کریں، پیج بنائیں اور آج ہی پہلی پوسٹ شیئر کر دیں۔
اللہ آپ کو کامیابی دے۔ آمین۔